عرض مومن

Abdul Salam Niazi
0

 

islam-about-destiny-meas-momin
Islam About Destiny

اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمدللہ رب العالمین، لم یزل ولا یزال

الحمدللہ، رب العالمین کی مہربانیوں اور رحمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے، میں نے اپنی زندگی کے اس پرفتن دورِ 2025 میں امت مسلمہ کی عظمت اور کامیابی کے لئے ایک اہم قدم اٹھانے کی نیت کی ہے۔ میرے دل میں یہ یقین جاگزیں ہے کہ امت کو وحدت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ایک مؤثر اور جدید حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اس مقصد کے تحت، میں نے اپنی زندگی کی جمع پونجی کو اپنی نسل کی تربیت اور معرفت الہی کے حصول کے لئے وقف کر دیا ہے۔ میرے دل میں یہ آرزو ہے کہ ایک ایسا جامع تعلیمی ادارہ قائم کیا جائے جو علم کی دنیا میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے بھی بلند مقام حاصل کرے۔ جو ادارہ اسلامی تعلیمات کی بنیاد پر جدید دنیاوی علوم کے حصول کو ممکن بنائے تاکہ امت مسلمہ دینی اور دنیاوی دونوں میدانوں میں سرخرو ہو سکے۔ لیکن چونکہ بظاہر اتنی میری اوقات (حلال کمائی) نہیں ہے کہ میں ایک ایسا ادارہ قائم کر سکوں اس لیے متبادل، میں اتنا تو کر ہی سکتا ہوں کہ خود کو اور اپنی انے والی نسل کو معرفت الہی سے اشنا کروا کر جدید دنیا کے تقاضوں پر گامزن کر سکوں۔

اسی عزم کے تحت، الحمدللہ، میں اپنے بچوں اور آئندہ نسلوں کے لئے، یہاں پر میرا دوسرا ڈیٹا ہے جو کی میری تعلیمات کی صورت میں ہے۔ جو ایمان کی مضبوطی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اخلاقی و علمی ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ تم اپنی روحانی، علمی، اور عملی زندگی میں مضبوط بنیاد حاصل کرو اور حضرت امام مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی آمد کے لئے بہتر طور پر تیار ہوجاو۔

میری یہ کوشش ہے کہ تم حقیقی معنوں میں 'مومن' بنو، اپنی روحانی اور عملی زندگی کو ایک نئی بلندی پر لے جاو، اور اپنی آئندہ نسلوں کو ان مبارک ہستیوں کے استقبال کے لئے تیار کرو۔

میں نے اپنے مشن کو کامیاب بنانے کے لئے خالصتا اپنی نسل اور بعد ازاں پوری امت کے لیے ایک فارمولا تیار کیا ہے جس کا نام ہے 'ایم ای اے ایس فارمولا'۔ اپنی نسل کے لیے خالص اس لیے کہ وہ علم ہی کیا جس پر عمل نہ کیا جائے۔ جب میری نسل عمل کرے گی تو باقی ماندہ خلق الہی پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔اے میری نسل یہ تمام تر تحقیقات میری ہیں تمہارا کام اس سے اگے مزید  معرفت الہی کے راستے تلاش کرنے ہیں جیسا کہ قران میں اللہ تبارک و تعالی کا فرمان مبارک ہے۔ 

سورة الجاثیہ (45:13) وَسَخَّرَ لَكُم مَّا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِّنْهُ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ۔ ترجمہ: اور اللہ نے تمہارے لیے زمین و آسمان کی ہر چیز مسخر کر دی، یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔ اور اگر مجھ سے کہیں کوتاہی ہو تو تم پر لازم ہے کہ تم اس کو درست کر لو کیونکہ لم یزل ولا یزال سے بڑھ کرکچھ نہیں۔

  میرا تیسرا ڈیٹا، میری تیسری تعلیمات ہوں گی جو انشاءاللہ میری ہاتھ کی لکھی ہوئی دستاویز ہو گی جو میرے جانشین کو بدست فراہم ہوگی۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم پوری امت کو کیسے فائدہ دے سکتے ہیں۔ اے میرے جانشین، تمھاری زمہ داری ہے کہ جس طرح میں تم کو شریعت پر کاربند کرکے جدید دنیا کے تمام راز کھول کر تربیت دے رہا ہوں۔ وعدہ کرو مجھ سے کہ تم اپنے ہر ایک بھائی اور ہر ایک بیٹے کو اس طرح کی تربیت دو گے جس طرح میں تمہیں تربیت دے رہا ہوں۔ اور ان سے یہ وصیت کرو گے کہ انشاءاللہ وہ اپنے ہر ایک بھائی اور اپنے ہر ایک بیٹے کو اس طرح کی تربیت دیں گے۔ انشاءاللہ تبارک و تعالی یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک روئے زمین پر آخری مومن اپنی میٹھی موت سے رب العالمین کے حضور حاضر ہو جائے۔ یہ فارمولا تم کو ایک ایسی راہ پر ڈالنے میں مددگار ہوگا جو عملی، روحانی، اور مالی ترقی کے لئے مؤثر ہو گا۔ یہ منفرد طریقہ تم کو ایسے اوصاف اپنانے کی ترغیب دے گا کہ تم ٹیکنالوجی کے اس دور میں مومن رہ کر اپنی زندگی معرفت الہی میں کیسے گزار سکتے ہو؟ کہ جو تمھیں ایک مثالی معاشرت کی جانب لے جائے۔

ان شاء اللہ، مجھے کامل یقین ہے کہ یہ فارمولہ میری آئندہ نسلوں کے لئے روشنی کا مینار ثابت ہوگا اور امت مسلمہ کے لئے انقلاب کا سبب بنے گا۔ میں رب العالمین سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میری اس کوشش کو قبول فرمائے، میرے ارادوں کو برکت عطا کرے، اور میرے خاندان کو دین اسلام کی خدمت کے لئے چُن لے۔ اور مجھے اپنے دیدار سے سرفراز فرمائے۔آمین۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)